ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماحولیاتی کانفرنس میں امریکی تنقید پر چین کا سخت رد عمل

بیجنگ: وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وان بنگ پریس کانفرنس کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں صدر شی جن پنگ کی غیر حاضری پر امریکی تنقید کو سختی سے مسترد کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے محض نعروں سے کام نہیں چلنے والا۔ یاد رہے کہ گلاسگو میں ہونے والی اقوام متحدہ کی سربراہ کانفرنس میں چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن شریک نہیں ہوئے تھے، جس پر امریکی صدر جو بائیڈن نے سخت تنقید کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے صرف باتوں کی نہیں بلکہ عمل کی ضرورت ہے، الفاظ سے کہیں زیادہ زور عملی اقدام میں ہوتا ہے۔ چینی ترجمان نے اس موقع پر امریکا پر طنز کیا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے تو ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے ہی اپنے ملک کو الگ کر لیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں