کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن سوکر فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام محکمہ امور نوجوانان اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے انصار یونین فٹبال اسٹیڈیم میں جاری کراچی ویٹرنز سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز بمقابلہ لیاری ویٹرنز کے درمیان کھیلا گیا ۔ کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز نے 1 کے مقابلے میں 3 گول سے جیت لیا۔ میچ کمشنر احمد علی واسطی ، میچ ریفری اعجاز ،نصیر پپو اور اصلاح الدین تھے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل سرجانی ڈین اور کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز کے درمیان کھیلاجائے گا۔
