English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد میں ٹری�ک مسائل ایک بڑا مسئل� بن گیا �ے

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل نے ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کے ہمراہ ضلع حیدرآباد کے ٹریفک افسران کیساتھ میٹنگ کی میٹنگ میں ایس پی ٹریفک حیدرآباد الحاج مختار احمد سولنگی، ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس، تمام ٹریفک ڈی ایس پیز و ایس او موجود تھے۔ میٹنگ کے آغاز میں SP ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس نے شہر میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹشن پیش کی جس میں حیدرآباد کی اہم شاہراہوں، چوراہوں سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک جام کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں U ٹرن نہ ہونے، بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبوں کی وجہ سے ٹریفک جام معمول کا حصہ بن گیا ہے مزید چند ایسے روڈز کی بھی نشاندہی کی جہان ٹائر بسٹر، زیبرا کراسنگ((ZEBRA CROSSING اور CAT EYES کے لگائے جانے سے ٹریفک جام کے مسائل پر بآسانی قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ایس پی ٹریفک حیدرآباد کی جانب سے ٹریفک کے حوالے سے تیار کردہ ایک اور پریزنٹیشن SO سٹی محمد نعیم راجپوت نے پیش کی جس میں تفصیلی بتایا گیا کہ ٹریفک کے مسائل کو ختم کرنے میں ٹریفک پولیس حیدرآباد تو اپنی ذمے داری بخوبی انجام دے رہی ہے لیکن سرکاری دیگر متعدد محکمہ جات کی نااہلی سے شہر میں ٹریفک جام معمول کا حصہ بن گیا ہے اگر یہ تمام محکمہ جات اپنی ذمے داریاں بخوبی انجام دیں تو ٹریفک جیسے مسائل کو جلد ختم کرلیا جائے گا مزید گرافک کی مدد سے ٹریفک جام کی شرح کو بیان کرتے ہوئے ایسے عوامل کا بھی ذکر کیا گیا جس سے ٹریفک مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے )ڈی آئی جی حیدرآباد رینج نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر میں ٹریفک مسائل ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور اس میں ٹریفک پولیس کو ہی اسکو زمہ دار سمجھا جاتا ہے جبکہ موجودہ صورتحال کے مطابق حقیقت اسکے برعکس ہے، آپ نے ٹریفک مسائل کے حوالے سے دی جانے والی پریزنٹیشن پر SP ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس، SP ٹریفک مختیار احمد سولنگی اور SO سٹی محمد نعیم راجپوت کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ CC-II اور کیش رقم انعام کا اعلان کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ آپ تمام محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں لیکن اس کے باوجود آپکے ماتحت اہلکاروں کے متعلق شکایات موصول ہوتی ہیں لہذا ان پر نظر ثانی کریں اور شکایات کا ہرگز موقع نہ دیں، شہریوں کو پابند کریں کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں, رانگ وے، ہوٹرز اور ون ویلنگ جیسے عوامل کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے