English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی اضا�ی قیمت کو مسترد کرتے �یں ،حا�ظ ارمان

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام س ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے 145 روپے کی بلند ترین سطح پر لانے کے عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اس سے مہنگائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم پاکستان کی مشترکہ وفاقی حکومت حکومت نے تاریخی مہنگائی کر کے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کیلیے زندگی مشکل بنادی ہے آئے روز پیٹرول کی قیمت بڑھا کر مہنگائی کا نیا طوفان لایا جاتا ہے حیدرآباد کے شہری تو پہلے ہی پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی زیادتیوں کی وجہ سے مشکلات میں تھے مزید مشکلات ان تینوں وفاقی اتحادیوں نے پوری کردی نہ حیدرآباد کے شہریوں کو وفاق کے ماتحت ادارے حیسکو اور سوئی گیس مکمل سروس فراہم کررہے ہیں نہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت حیدرآباد کی عوام کو صاف پینے کا پانی دے رہی ہے آخر غریب عوام جائیں تو کہاں جائیں ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں میں شامل حکومتی اتحادیوں سے کہنا چاہتے ہیں کے عوام کے مشکلات میں اضافہ کرنے میں آپ برابر کے شریک ہیں اگر نہیں تو پھر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کریں اور حیدرآباد شہر کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کیلیے بڑے ریلیف پیکیج کا صرف اعلان نہیں بلکہ نفاذ کروایا جائے اور سردیوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل ختم کروائی جائے پیٹرول کی قیمتیں کم کروائی جائے ہم پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیدرآباد کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل فعال کیا جائے اور رشوت خوری کا مکمل خاتمہ کیا جائے راشی افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے