
میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکا سے امریکا جانے کے خواہش مند تارکین وطن اور میکسیکو کی سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ تصادم جنوبی میکسیکو میں پیجی جیاپان نامی شہر میں پیش آیا۔ ان تارکین وطن نے پیر کے روز اپنا سفر شروع کیا تھا اور ابتدائی طور پر یہ لوگ دارالحکومت میکسیکو سٹی پہنچنا چاہتے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے راستے میں انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
