English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بغیر اجازت نامہ عمرہ ادا کرنے پر بھاری جرمانہ عائد

مکہ مکرمہ: عمرہ زائرین نمازِ جمعہ ادا کررہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کے بغیر اجازت نامے نہیں ملیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عوامی سیکورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے حرم شریف میں داخل ہونے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بغیر اجازت نامہ عمرہ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ یاد رہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت کی بحالی کے بعد سے اب تک ایک کروڑ زائرین کو حاضری کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے