English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن: ریفرنڈم میں سکھوں کا بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

القمر

لندن (صباح نیوز) بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے قیام کے لیے لندن میں ہونے والے ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں نے بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ سنا دیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ رہنمائوں کے مطابق تقریباً 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ بھارتی دبائو کے باوجود برطانوی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دی جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گلاسگو میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم مودی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سامنے پھٹ پڑے اور برطانیہ میں خالصتان پر ہونے والے ریفرنڈم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تجارت کے معاملات پس منظر میں چلے گئے اور خالصتان کا موضوع ہی سرفہرست رہا۔ملاقات میں نریندر مودی نے بورس جانسن کے سامنے خالصتان پر ریفرنڈم کا معاملہ اٹھایا جس کے بعد اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیران اس معاملے پر مل کر جائزہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے