English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا1784ڈالر سے بڑھ کر1818ڈالر پر جا پہنچا

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 34ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1784ڈالر سے بڑھ کر1818ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 5200روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ17ہزار800روپے سے بڑح کر1لاکھ23ہزار روپے ہو گئی اسی طرح 4458روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ995روپے سے بڑھ کر1لاکھ5ہزار453روپے ہو گئی ۔کونسل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا26ڈالر مہنگا ہوا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2800روپے اور دس گرام سونا2401روپے مہنگا ہو گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے