ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچ کھیلے بغیر انور علی ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ انہوں نے سندھ کے کوچز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ انور علی ملتان میں فرسٹ کلاس میچ کھیل کر ٹیم سے الگ ہوگئے۔ آل راؤنڈر انور علی نے 108 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2670 رنز بنائے۔انہوں نے اپنی گیند بازی کا بھرپور جادو جگایا جہاں انہوں نے ان میچز میں 349 وکٹیں لیں۔واضح رہے کہ انور علی نے پاکستان کی جانب سے پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 25 نومبر 2013 کو کھیلا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انہوں نے 12 اکتوبر 2008 کو اپنا ڈیبیو کیا تھا اور وہ 2016 کے بعد سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انور علی نے 22 ایک روزہ اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، لیکن وہ ٹیسٹ کیپ ملنے سے محروم رہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انور علی نے پاکستان ٹیم کی جانب سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں