English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشکلات کے باوجود ترقی کا بھر پور سفر جاری ہے ، وزیر خارجہ

القمر

ملتان (صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے‘ عوام کی سہولت کے لیے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے‘ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے‘ ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ٹیکنیکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا‘ قومی
تعمیر نو کے محکمے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے