English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیرا لیون: ٹینکر میں دھماکا‘ 99 افراد ہلاک‘ 100 زخمی

سیرالیون: آئل ٹینکر میں دھماکے کے مقام پر تباہ شدہد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پڑی ہیں

فری ٹاؤن (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقا کے ملک سیرا لیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں حادثے کے بعد تیل سے بھرے ہوئے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 99 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومت کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق تصدیق نہیں کی گئی تاہم مرکزی مردہ خانے کا کہنا ہے کہ اسے دھماکے کے بعد 90 سے زائد لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ سیرا لیون کی نائب وزیر صحت عمارہ جمبائی کا کہنا ہے کہ ہلاکت شدگان کے علاوہ دیگر 100 زخمی علاج کے لیے دیگر اسپتالوں اور کلینکس میں زیر علاج ہیں۔ شہر کے میئر کے یونی اکیسویر کی فیس بک پوسٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں وہ افراد شامل ہیں جو تباہ شدہ ٹینکر سے بہنے والا پیٹرول بوتلوں میں بھر رہے تھے، بعد ازاں انہوں نے اپنی پوسٹ سے یہ معلومات حذف کر لی تھیں۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی سربراہ بریما بورے کا موقع سے ریکارڈ کی گئی ایک وڈیو میں کہنا ہے کہ انہیں بہت سے زخمی اور جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوف ناک حادثہ تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جلے ہوئے متاثرین سڑکوں پر پڑے ہیں اور آگ کی وجہ سے موٹرسائیکلیں، گاڑیاں، دکانیں اور مکان تباہ ہو گئے ہیں۔ ایک وڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ تیل کے ٹینکر سے ایک ٹرک کی ٹکر ہوئی ہے جس کے بعد وہ دونوں گاڑیاں اسی طرح جل گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے