ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ افغانستان کیخلاف میچ ہاری تو بہت سے سوالات جنم لیں گے، شعیب اختر

لاہور: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے میچ ہارتی ہے تو پھر بہت سے سوالات جنم لیں گے۔

“راولپنڈی ایکسپریس” نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کی قسمت اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میں ہے، کیویز کو افغانستان کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تو بہت سارے سوالات کھڑے ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے خطرہ ہے کہ یہ ایک اور موضوع بحث نہ بن جائے کیونکہ میں کسی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتا مگر نیوزی لینڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے جذبات کافی بلند ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کیوی ٹیم افغانستان سے بہت بہتر ہے، اگر وہ اچھے نہیں کھیلے اور ہار گئے تو پھر مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ آج نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہے۔ اگر نیوزی لینڈ کو شکست ہوئی تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچنے کے اہل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں