English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس بحران سے بچنے کی کوشش، حکومت نے مہنگی ترین ایل این جی خرید لی

اسلام آباد: ملک میں موسم سرما کے دوران ممکنہ گیس بحران سے بچنے کیلئے وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے بلند ترین نرخوں پر ایل این جی خرید لی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے Gunvor اور Eni سے ہر ماہ ایل این جی کارگو کی سپلائی کے مختصر اور طویل مدتی معاہدے کر رکھے ہیں مگر دونوں فرموں نے عالمی مارکیٹ میں بلند نرخوں کی وجہ سے ایل این جی گیس کی فراہمی سے انکار کردیا تھا۔

عالمی فرم کی جانب سے ایل این جی فراہمی سے انکار کے بعد دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئی۔ حکومت نے سردیوں میں ممکنہ گیس بحران سے بچنے کیلئے قطر پٹرولیم سے 30.6 فی یونٹ کے بلند ترین نرخ پر ایل این جی کارگو خرید نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے