ابوظہبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نےاسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے راہول کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے نصف سنچری میں 6چھکے اور ایک چوکا لگایا،شعیب ملک نے 18گیندوں پر 54رنز بنائےاور کپتان بابراعظم 66رنز بناکرنمایاں رہےجبکہ محمد حفیظ 31،فخر زمان8،محمد رضوان 15اور آصف علی نے 5رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کے بولر کرس گریوز نے 2 ، سفیان شریف اور حمزہ طاہر نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
