ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی قاتلانہ حملے میں محفوظ

 بغداد:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو بغداد میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنانے والے ڈرون بم کے ذریعے قاتلانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، وزیراعظم اس حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی میڈیا سیل کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی اور اس مذموم مقصد کے لیے بغیر پائلٹ مسلح ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ناکام قاتلانہ حملے کے بعد سیکیورٹی ادارے اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

الکاظمی نے قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش  بعد  کہا کہ میں ٹھیک ہوں، الحمد للہ، اپنے عوام کے درمیان ہوں اور میں عراق کی خاطر سب سے پرسکون اور تحمل کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غداروں کے میزائل مومنین کے عزم اور حوصلوں کو پسپا نہیں کرسکتے۔ لوگوں کی سلامتی، انصاف کے حصول اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کی استقامت اور اصرار پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں