English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویکسین لگوانے سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ کی پابندی معطل

واشنگٹن: امریکی عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں آئینی مسائل ہیں۔ مزیدکارروائی تک اس پرعمل معطل رہیگا۔  عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ سے اس معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا ۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے  ملازمین کو  کورونا کی ویکسین لگانے کی پابندی کے خلاف بڑے بزنس گروپس ، پانچ ریاستوں اور چند مذہبی گروہوں نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ٹیکساس، لوز انیا، جنوبی کیرولینا،یوٹاہ اور مسی سپی فیصلے کے خلاف عدالت جانے والوں میں شامل ہیں ان ریاستوں میں ری پبلکن جماعت کی اکثریت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے