English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈوچمپئن شپ ،کروشیا نے گولڈ میڈل جیت لیا

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈوچمپئن شپ2021 میں پہلے روزکروشیا نے جبکہ مصر اور قازقستان نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیت لیا، میزبان پاکستان نے 3 سلور اور 4 برونز میڈلز اپنے نام کرلئے۔ لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تین روزہ میگا انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلے روز مردوں کی مائنس 68 کلوگرام کیٹگری میںکروشیا کے گلاسنووک نے گولڈ، افغانستان کے زین حکمت اللہ نے سلور، اردن کے محمد عثمان اورمصر کے ایاد برکات نے برونز میڈلز اپنے نام کیے۔ مرد مائنس 54 کلوگرام میں مصر کے عمر شرقی نے گولڈ، پاکستان کے تنزیل حسنات نے سلور جبکہ افغانستان کے احمد جواد زازئی اور محمد عاطف یعقوب نے برونز میڈلز جیتے۔ خواتین مائنس 57 کلوگرام کیٹگری میں کروشیا کی گلاسنووک نکیتا نے طلائی، پاکستان کی نور رحمان نے چاندی، پاکستان ایئرفورس کی علیم انوشہ اورپاکستان واپڈا کی اقصی شفقت نے کانسی کے تمغے جیتے۔ خواتین مائنس 46 کلوگرام کیٹگری میں قازقسران کی ایڈانا یدی بائیفا نے گولڈ، پاکستان کی آصفہ علی نے سلور جبکہ پاکستان کی ایشا صفدر اور ثمرہ بی بی نے برونز میڈلز حاصل کیے تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں میزبان پاکستان سمیت 15ممالک کے 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ اختتامی تقریب آج لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے