دبئی(نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق وکٹ کیپر بلے باز مارک بائوچر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے۔ جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باچر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی نہیں ہے کیونکہ آپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں، یہ کڑوی گولی نگلنے جیسا ہے۔مارک باچر کا کہنا تھا ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔
