English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا ریلیف عوام کیلیے تکلیف بن چکا ہے، ہارون میمن

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کے خلاف ریلیف پیکیج عوام کیلیے تکلیف پیکیج بن چکا ہے نہام نہاد ریلیف پیکیج آتے ہی پٹرول ، چینی، دالوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھنا حکومتی اعلانات اور دعوئوں کی نفی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے ہر روز مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور اب تو مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں غریب تو غریب متوسط اور امیر کہلانے والا طبقہ بھی مہنگائی سے شدید متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی ایجنڈوں کی ایما پر مہنگائی کرکے عوام کو بھوکا مارا جارہا ہے مزدور ملازم پیشہ طبقہ اور غریب عوام سے آخری نوالہ بھی چھینا جارہا ہے حکومت صرف اور صرف اعلانات، دعوے اور وعدے کررہی ہے مہنگائی کے خاتمے کے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے، ملک کی معاشی صورتحال ہر آنے والے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں عام مزدور کے برابر 25ہزار کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے