English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد:ایس ایس پی کیخلاف شہریوں کا 16 ویں دن بھی احتجاج

القمر

جیکب آباد( نمائندہ جسارت)جیکب آباد میںایس ایس پی کے خلاف شہریوں کی16 ویںروز بھی صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال اوراحتجاج جاری ہے، مظاہرے کے دوران پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںایس ایس پی کے خلاف تاجروں،اقلیتی برادری اور شہریوں کی جانب سے 16ویںروز بھی صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال جاری رہی ،جس میں انجمن تاجران کے احمد علی بروہی ،صرافہ یونین کے صدر جمال الدین لکھن، حاجی یوسف میمن ،پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی ،ہندو پنچایت کے سریچند ،جے یو آئی کے مولانا عبدالجباررند،الیکٹرک یونین کے حافظ میرمحمد بنگلانی ،جے ٹی آئی حماد اللہ انصاری ،سندھ ترقی پسندپارٹی کے نظام مستوئی ،ایپکاکے صدیق رواہی اور دیگر نے بڑے تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعریبازی کی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف جاری احتجاج کا سندھ حکومت نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا جو قابل افسوس ہے کیا صوبائی حکومت کی ایما پر جیکب آباد کی عوام کو پولیس تنگ کررہی ہے اقلیتی برادری سمیت بیوپاریوں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرکے کس خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جیکب آباد میں قانون کی حکمرانی نہیںرہی پولیس ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہے پولیس کا کام اب شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے تنگ اور ہراساںکرنا رہ گیا ہے۔ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ وسندھ ہائی کورٹ جیکب آباد کی اقلیتی برادری اور تاجروںسے ہونے والے ظلم اور ناانصافی کا نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے