English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواب شاہ میں تھیلے سیمیا کے بچوں کیلیے فنڈز یزنگ مہم،فریال تالپور کی شرکت

القمر

نواب شاہ( نمائندہ جسارت) تھیلیسیمیا سینٹر نوابشاہ میں معصوم بچوں کے لیے شہریوں نے لاکھوں روپے کے عطیات جمع کرائے، سینٹر میں 23 سو بچے رجسٹر ہیں جنھیں ماہانہ 5 ہزار خون کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں تھیلیسیمیا سینٹر کی 15 ویں سالانہ تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی چیئرپرسن و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور تھیں جبکہ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی حاجی علی حسن زرداری،سابق صوبائی وزیر قانون ضیاالحسن لنجار،رئیس آفتاب زرداری،ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو،سابق ایم پی اے سید فصیح احمد شاہ،لالا ارشد خاصخیلی،انجینئر میر محمد سیال،صدرالدین میمن،ڈپٹی کمشنر عامر پنہور،ایس ایس پی امیر سعود مگسی، سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلسمیا سینٹر معصوم پھولوں جیسے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے ڈاکٹر صادق سیال اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جو رضاکارانہ طور پر انسانیت کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں مجھے نواب شاہ اور یہاں کی عوام سے عشق ہے ۔ انہوں نے میرا بڑا ساتھ دیا ہے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی میری ایک آواز پر سب جمع ہوجاتے تھے اس وقت ایک ڈی سی او نے ہمارے ضلع کے ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز بند کر دیے تھے اس کے ساتھ ہم نے لڑائی لڑی تھی مجھے نواب شاہ کی عوام پر فخر ہے اس سینٹر کی بہتری اور تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی کے لیے جو ہوسکے گا ضرور کروں گی،تقریب سابق صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ادی فریال تالپور کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جن کی وجہ سے اس سینٹر کا قیام عمل میں آیا اور اس وقت فنڈز نہ ہونے کے باوجود فنڈز جمع کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا،پارلیمانی سیکرٹری سراج قاسم سومرو نے کہا کہ بلاول زرداری کے حکم پر سندھ حکومت صحت کی بہترین سہولیات عوام کو فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی سندھ حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر 32 ارب روپے مختلف جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مختص کیے ہیں ہم کوشش کریں گے کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لیے سندھ اسمبلی سے منظور کروائے گئے بل پر عمل درآمد کرائی۔ڈاکٹر صادق سیال نے کہا کہ ہمارا ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے ہمیں فنڈز کی زیادہ ضرورت ہے ہم ایک اور ادارہ بنا رہے ہیں جس میں خون کے امراض کا بھی مفت علاج ہوگا اس وقت ہمارے سینٹر میں 23 سو بچے رجسٹر ہیں انہیں ماہانہ 5 ہزار خون کی بوتلیں فراہم کرتے ہیں اور انہیں سب مہنگی ادویات نہ صرف مفت فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں کھانا بھی ادارے کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے