ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاک ڈاؤن سے دنیا متاثر ہوئی ،پاکستان نسبتا بہتر رہا،وزیراعظم کا دعویٰ

اسلام آباد(اے پی پی+صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے دنیا متاثر ہوئی جب کہ پاکستان اس چیلنج سے نسبتا بہتر طور پر نبرد آزما ہوا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی بندشوں کے باعث عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ، اس صورتحال نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کرکھا ہے،بیشتر ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈائون نے بھی بری طرح متاثر کیا ہے لیکن پاکستان ماشا اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کے باوجود ملک کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی کی صورتحال نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں