English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہبازشریف سمیت دیگر شخصیات کے کیسز میں نیب پراسکیوٹر مستعفی

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے کیسزکی پیروی کرنے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے کیسز میں نیب کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے اپنا استعفی چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھجوا دیا۔

عاصم ممتاز کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ میں نے نیب پراسیکیوٹر کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفی دیا ہے۔یاد رہے کہ شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عاصم ممتاز نیب کی جانب سے پیش ہورہے تھے ،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلیمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں بھی وہ نیب پراسکیوٹر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے