English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوامی جمہوریہ کانگو میں مسلح گروہ نے متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا

عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی)میں نامعلوم جنگجوؤں کے ایک گروہ نے شمال مشرقی صوبہ شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما شہر کے نزدیک واقع متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔مقامی سیکورٹی اور سول سوسائٹی ذرائع کے مطابق گروہ نے پیر کے اوائل میں فوج کے ایک ٹھکانے پر حملے کرنے کے بعد یوگنڈا کی سرحد کے نزدیک واقع متعدد دیہات پر قبضہ کر لیا۔عوامی جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے سیکورٹی ذرائع کو 23 مارچ کی تحریک(ایم 23) کے سابق باغیوں کی ممکنہ موجودگی کا شبہ ہے جس کا سرکاری فورسز نے چند سال قبل خاتمہ کر دیا تھا۔مقامی سول سوسائٹی کے مطابق باغیوں کی خطے کے دیگر شہروں کی طرف پیش قدمی کے خوف سے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں مقامی باشندے سرحد عبور کر کے یوگنڈا میں داخل ہو گئے ہیں۔عوامی جمہوریہ کانگو کی حکومت نے پیر کے روز ہونیوالی پیش رفت پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔مقامی سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبہ شمالی کیوو کی سیکورٹی فورسز صورتحال کی نگرانی کرنے کیلئے جھڑپوں کے مقام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر رتشورو پہنچ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے