English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملیر میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، کامران ٹیسوری

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوانوں میں کرکٹ سے محبت کومزید اْجاگر کرنے کے لئے ملیر سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑی گزشتہ کامیاب ٹورنامنٹ کے بعد ملیر یکجہتی کلر کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 کا انعقادکرنے جارہے ہیں، کرکٹ ٹورنامنٹ پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے،اس موقع پر ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین جس میں چیف آرگنائزر ایم نسیم، ٹورنامنٹ سیکرٹری عامر علی، جمیل احمد،محمد خالد، فہد عباسی،نعمان شہنشاہ،جاوید خان، فرسٹ کلاس امپائر شمیم انصاری، توقیر احمد خان، شمیم وصی، ریحان وصی، زبیر احمد،شاہ رخ عباسی، ذیشان احمد،اوسامہ قریشی،سید غازی حسین، اورحمزہ احمد خان موجودتھے،اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں القریش، اے ون، اے2، اے ایریا، محمدی ڈیرہ، ملت گارڈن،سینئر الیون اور اقلیتی برادری کی ٹیم بھی شامل ہو گی، ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل گزشتہ روزٹیموں کی کٹ کی رونمائی کی تقریب کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی سینئر رہنما(سیاسی، سماجی اور کھیلوں کی ہردل عزیز شخصیت)کامران ٹیسوری تھے،مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے اگے لانے کے لئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی، اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے میں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہوں، کراچی میں کھیلوں کے فرو غ کے لئے تاجروں، صنعت کاروں، اور کراچی کی نامور شخصیات کوبڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنا حصہ شامل کرنا ہوگا، جس طرح ماضی میں اس شہر کراچی کے نامور کھلاڑیوں میں جاوید میانداد، اصلاح الدین، حنیف خان، سعید انور، راشد لطیف، معین خان، سرفراز احمد، فواد عالم جیسے کھلاڑیوں نے وطن عزیز کا نام روشن کیا،اور انشاء اللہ میں ملیر یکجہتی کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو یقین دلاتا یوں کہ جہاں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کی ضرورت ہوگی وہاں میری خدمات حاضر ہونگی، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کامران ٹیسوری نے ٹورنامنٹ میں شامل8 ٹیموں کے کپتانوں کو کٹ پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے