English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی دوبارہ سے یونیسکو کی انتظامی کمیٹی کا رکن بن گیا

القمر

ترکی کو  یونیسکو کی  سال 2021 -2025  کی انتظامی کمیٹی کا دوبارہ سے رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

 امور خارجہ کے مطابق، یونیسکو کے 41 ویں اجلاس کے تحت گزشتہ روز ہوئی رائے دہی میں ترکی کو دوبارہ سے انتظامی کمیٹی کا رکن ملک منتخب کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے یونیسکو کے مقاصد اوراسکے  نظریات کی مکمل حمایت اور  فعال تعاون کو یقینی بنایا ہے مزید برآں، عالمی سطح پر تعلیمی،سائنسی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی اس کا کردار نمایاں رہا ہے۔

انتظامی کمیٹی 58 رکنی ہے جو کہ سال میں دو بار اجلاس طلب کرتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے