English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے دھاندلی کی راہ ہموار کی گئی ہے،مولانا راشد

القمر

لاڑکانہ(نمائند جسارت) لاڑکانہ میں 27 نومبر کو ہونے والی شہید اسلام کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے میونسپل اسٹیڈیم میں سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا راشد خالد محمود سومرو، مولانا ناصر خالد محمود سومرو، انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو، محبت علی کھڑو، مولانا محمدجان مگسی، مولانا محمد صدیق مغیری، محمدا سلم سندھی، حافظ سراج احمد چنا اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا راشد خالد محمود سومرو نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کے ذریے دھاندلی کی راہ ہموار کی گئی، سلیکٹیڈ حکومت ملک و معیشت تباہ کرنے کے بعد دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے چور دروازے تلاش کر رہی ہے، قانون سازی میں بدترین آمریت کا مظاہرہ کیاگیا، ملک میں حکومت کے فیصلے دوسری جگہ ہوتے ہیں، پاکستان کو یہودیوں اور قادیانیوں کی کالونی نہیں بننے دیں گے، مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے کہا کہ تاریخ ساز شہید اسلام کانفرنس غیو ر عوام کی جانب سے سلیکٹیڈ جعلی نیازی سرکار سے بیزاری کا اعلان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیازی سرکار مغرب کے اشارے پر ناچ رہی ہے، قوم ان دھوکے بازوں اور نو سربازوں سے ہوشیار رہے، نیازی سرکار نے الیکشن سے پہلے عوام سے ریاست مدینہ کا وعدہ کیااوراب ان کی گاڑی کا رخ اسرائیل کی طرف ہے، جعلی حکمران یاد رکھیں کہ قوم ان کی کسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، تاریخی مہنگائی کرنے والے جعلی سرکار عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، قوم کسی غیر جمہوری عمل کو برداشت نہیں کرے گی، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے عوام کو گھر سے اُٹھا کر غائب کیا جا رہا ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پارلیمنٹ کے ذریعے گھر بھیجنے کا انتظام کیا جارہاہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہرگز گھر نہیں بھیجنے دیں گے ، سلیکٹڈ نااہل پی ٹی آئی سرکار نے جتنی مہنگائی کی ہے نا قابل برداشت ہے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ملک و قوم ہر قسم کے بحران کے زد میں ہے، آئے روز ایک نیا بحران جنم لیتا ہے،مگر حکمرانوں میں اتنی اہلیت اور صلاحیت نہیں کے وہ ان پر قابو پا سکیں پورا ملک مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، چینی بحران کے بعد اب ملک گیر گندم کا بحران سر اُٹھانے لگا ہے، بیروزگاری مہنگائی سے تنگ عام آدمی بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا ہے،لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، ملک کا ہر طبقہ نااہل، نالائق، سلیکٹڈ حکومتی ستم کی وجہ سے پریشان ہے، نااہل نالائق، سلیکٹڈ حکومت کے گھیراؤ کے لیے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا،دھاندلی سے عوام پر مسلط کردہ سلیکٹڈ نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے