English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، کپتان بابر اعظم

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردی ویڈیو بیان میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکہ کے کراؤڈ نے بھرپور اسپورٹ کیا، کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو مس کیا ہے، اب حالات کچھ نارمل ہیں تو کراوڈ کی موجودگی میں کھیلنے کا مزہ بھی آرہا ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ سال میں 17 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، جیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے، لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں۔

بابر اعظم نے اپنی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا، البتہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھ کر یہ سیرہز بھی اپنےنام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے