صوفیہ: بلغاریہ میں ایک مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 46 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلغاریہ ہائی وے پر گزشتہ شب 2 بجے کے قریب بس میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب متعدد مسافر سو رہے تھے۔ بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
مسافر بس ترکی سے شمالی مقدونیہ جا رہی تھی۔ جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ حادثے میں 7 افراد محفوظ رہے۔

