English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سیریز کرانے کی پیشکش کر دی

دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سیریز کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل عبدالرحمان نے پاک بھارت سیریز کی میزبانی کی پیش کش کی ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں شارجہ میں پاک بھارت میچز ایک جنگ کی طرح ہوتے تھے، وہ ایک کھیل کی جنگ ہوتی تھی جو کرکٹ کے لیے بہت اچھی تھی۔

عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے راضی کر لیں تو یہ بہترین ہوگا، سال میں ایک یا دو بار دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہو سکتی ہے۔چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)سے ان کے تعلقات اچھے ہیں، بھارت اگر راضی ہوتا ہے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز مفید ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے