English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 امریکہ میں پراپرٹیز پر زرداری کے خلاف نیب تحقیقات پر عبوری ضمانت میں توسیع 

احتساب عدالت اسلام آباد نے امریکہ میں پراپرٹیز پر آصف زرداری کے خلاف نیب تحقیقات پر عبوری ضمانت میں 14 دسمبر تک توسیع کردی۔

نیب نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کرادیا احتساب عدالت نے 14 دسمبر کو نیب اور فاروق ایچ نائیک سے دلائل طلب کرلیے نیب نے عدالت میں اپنے جواب میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری امریکہ میں پراپرٹیز پر جاری نیب تحقیقات میں مطلوب نہیں ہیں تاحال آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے آصف علی زرداری کو طلب کیا نہ ہی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے عدالت نے فریقین کے وکلاء سے چودہ دسمبر کو دلائل طلب کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے