English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا  

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا  اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے واک،سیمینارز  اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچائو کی تدابیر کے متعلق آگاہی دیں گے اس روز  اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا  ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ75لاکھ سے زائد افراد (HIV) ایڈز سے متاثر ہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے