English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر پر حملہ، 24سالہ نوجوان گرفتار

امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)کے ریسلر سیٹھ رولنز پر حملہ کرنے والے 24سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبلیو ڈبیلو ای کے ایونٹ منڈے نائٹ را میں اپنے میچ کے بعد سابق ورلڈ چیمپین سیٹھ رولنز واپس جارہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک شخص آ کر ان پر حملہ کر دیتا ہے۔ویڈیو میں سیٹھ رولنز اور نامعلوم شخص کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ریسلنگ کمپنی کی اپنی سکیورٹی نے ان دونوں کو الگ کیا اور نامعلوم شخص کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حملے میں سیٹھ رولنز محفوظ رہے ہیں۔کھیلوں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ریسلنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اپنے پرفارمرز کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے۔جس شخص نے سیٹھ رولز پر حملہ کیا اسے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سیٹھ رولنز کا شمار ریسلنگ کمپنی کے بڑے سٹارز میں ہوتا ہے اور وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ورلڈ چیمپین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا اصلی نام کولبی لوپیز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے