English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت  نےایک ارب ڈالرمیں پاکستان کوبیچ دیا، سینیٹر مشتاق احمد

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جون تک بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوگا،جوآئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کاکہتے تھے انھوں نے ایک ارب ڈالرمیں پاکستان کوبیچ دیا۔

سینیٹر مشتاق احمد خا ن نے کہا کہ ، پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سرینڈر ڈاکومنٹ ہے، آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ میں پوری قوم کوان کے حوالے کردیا، شرم کی بات ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ سرینڈر ڈاکومنٹ پر بھی شادیانے بجارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت آئی ایم ایف جیسے نئے وائسرائے کو اسلام آباد میں بٹھانا چاہتی ہے،اب جون تک نئے ٹیکسز اور مہنگائی کا تازہ سونامی آئے گا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیوکے معاملہ پرچیف جسٹس پاکستان سوموٹونوٹس لے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو نے انصاف کے پورے نظام کومشکوک بنادیا ہے،اگرواقعی آڈیواصلی ہے توثاقب نثارقومی مجرم تصور ہوں گے، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگناچاہتی ہے،اس لئے سپریم کورٹ گئی،جماعت اسلامی عوامی مفادات کی خاطرسپریم کورٹ میں کھڑی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ باجوڑمیں جے یو آئی کے کارکن قاری الیاس کوشہید کیا گیا ،چندماہ قبل اس کے بڑے بھائی کو بھی نامعلوم افرادنے قتل کیاتھا،قاری الیاس نے خطرے سے متعلق ڈپٹی کمشنرکوآگاہ کیاتھا، لیکن انھیں کوئی سیکورٹی نہیں دی گئی۔سیکورٹی صرف وزیروں اور مشیروں کے لئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے