English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے چیف الیکشن کمشنر سے بلدیاتی انتخابات کے فوری اعلان کا مطالبہ کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت شکست کے خوف سے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، پی پی اپنی شکست سے واقف ہے،اس لیے پیسہ ٹھکانے لگارہی ہے، سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 120دن میں بلدیاتی انتخابات نہ کرواکرآئین کی خلاف ورزی کی گئی، وزراکی نااہلیوں کاخمیازہ سندھ کاہرباسی بھگت رہاہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنربلدیاتی انتخابات کی تاریخ کافوری اعلان کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے