ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 10لیگ،دکن گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح،دہلی بلز کو شکست

ابو ظبی(نمائندہ خصوصی) دکن گلیڈی ایٹرز نے پیر کو ابوظہبی T10 میں 112 رنز کا ہدف عبور کرنے کے بعد دہلی بلزکو 9وکٹوں سے شکست دے دی۔ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی بلے باز ٹام کوہلر،کیڈمور (19 گیندوں پر 51) اور ٹام بینٹن (21 گیندوں پر 44) نے 6.3 اوورز میں 100 رنز کی ابتدائی شراکت داری قائم کی۔کوہلرکیڈمور نے عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے اوور میں عادل رشید کو چار چھکے لگائے۔ بینٹن نے چھٹے اوور میں ڈوین براوو کو دو بائونڈری کی سیر کرائی۔ ڈومینک ڈریکس نے ساتویں اوور میں بینٹن کو آئوٹ کیا، تاہم، آندرے رسل آئے اور آٹھویں اوور میں ڈوین براوو کی گیند پر لگاتار دو بائونڈری لگا کر کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل، ریلی روسو اور رحمن اللہ گرباز نے دہلی بلز کے لیے دوسرے اوور میں اوڈین اسمتھ کی گیند پر دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ روسو نے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اکیلے ہی دہلی بلز کے اسکور کو 8.4 اوورز میں 101/7 تک لے گئے، وہ ٹائیمل ملز کے ہاتھوں 21 گیندوں پر 48 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے آندرے رسل 3/17 کے اعداد و شمار کے ساتھ بہترین بولر ثابت ہوئے۔ ویسٹ انڈین نے کپتان ڈوین براوو، ڈومینک ڈریکس اور فضل الحق فاروقی کی وکٹیں لے کر دہلی بلز کی بیٹنگ لائن اپ پر زبردست دبائو ڈالا۔ دکن گلیڈی ایٹرز نے آخری دو اوورز میں دو رن آئوٹ کیے اور دہلی بلز کو 112 کے مجموعی اسکورپر آئوٹ کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں