ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین افغان تجارت: منٹوں میں چھبیس ٹن چلغوزے آن لائن فروخت

افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے انکشاف کیا ہے  کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس پہنچ چکی ہیں اور 26 ٹن چلغوزہ چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوگیا تھا

افغانستان اور چین کے درمیان چلغوزوں کی تجارت جاری ہے اور کئی فلائٹس سیکڑوں ٹن چلغوزہ لے کر چینی مارکیٹوں تک پہنچا چکی ہیں۔

چینی مارکیٹ میں افغانستان سے برآمد شدہ چلغوزوں کی طلب بڑھتی ہی جارہی ہے اور 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوئے ہیں۔

 

افغانستان میں چینی سفیر نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ چلغوزوں کے بعد اب افغانستان سے باقی ڈرائی فروٹ (خشک میوہ جات) کی بھی تجارت ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔

اس ملاقات کے بعد چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں