ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیفیلڈ شیلڈ، تسمانیہ نے چار روزہ میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

آسٹریلوی شیفیلڈ شیلڈ میں تسمانیہ نے چار روزہ میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

میچ کے چوتھے اور آخری روز ویسٹرن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 226 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔کیمرون گرین نے نصف سنچری بنائی۔ گیبی بیل اور جورڈ فریمین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں تسمانیہ نے 317 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان جورڈن سلک نے ناقابل شکست 83 اور کیلب جیول نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر تسمانیہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کیلب جیول کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں