ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد عامر کورونا سے صحتیاب، ٹی 10لیگ میں ایکشن کیلئے تیار

فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا سے صحتیاب ہوکرٹی 10لیگ میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔

محمد عامر نے گزشتہ ہفتے  اپنے مداحوں کو کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال ٹی 10لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم اب وہ کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ابو ظبی میں جاری ٹی 10لیگ میں بنگلا ٹائیگرز  کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔محمد عامر نے ٹوئٹر پر  ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ٹی 10 لیگ میں شامل بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم میں پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں