جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 27نومبر کو جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام امیر لیاقت بلوچ،ڈاکٹر خالد محمود خان کا سید علی شاہ گیلانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں شرکت پر فقید المثال استقبال کریں گے،بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری امت مسلمہ کے عظیم قائد تھے ان کی شہادت سے کشمیر ی امت مسلمہ ایک مرد مجاہد سے محروم ہو گئی ،سید علی گیلانی نے اپنی ساری زندگی ہندوستان کے عقوبت خانوں میں گزاری لیکن اصولوں پر کوئی کمپرئومائز نہیں کیا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جائزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سید علی شاہ گیلانی کشمیریوں کی توانا آواز تھے انہوں نے پاکستان کے حکمرانوں کی کشمیر کے حوالے سے کمزور پالیسیوں پر کھلی تنقید کی وہ پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی تھے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی 15لاکھ افواج کی موجودگی میں وہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا کا نعرہ بلند کرتے تھے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا انہوں نے کہاکہ تعزیتی ریفرنس میں مظفرآباد کے سیاسی ،سماجی قائدین شرکت کریں گے عوام بابائے حریت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بروقت شرکت کو یقینی بنائے ۔

