English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابی فہرستوں میں نام کے ساتھ تصویر بھی ہوگی،شیخ رشید

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ووٹر فہرستوں میں نام کے ساتھ ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی اور اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب آنے پر موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آپشنز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دو دراز علاقوں میں جہاں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کا مسئلہ ہے ان کے لیے وہیں کا لیڈیز عملہ تعینات کیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ٓئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانی پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی آئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہیں نکلا، گزشتہ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ختم ہورہی ہے اور اب آئندہ دسمبر آگیا ہے، ہماری خو ش قسمتی ہے کہ اللہ نے ایسی نالائق اپوزیشن دی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے ہماری حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، مارچ میں بلدیاتی انتخابات شروع ہوجائیں گے جس میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے پھر پانچواں سال تو ویسے ہی الیکشن کا ہوتا ہے جس سے پہلے کوئی عقل کا اندھا ہی تحریک چلا کر نئے مسائل کو جنم دے گا۔وزیر داخلہ نے کہا پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ہے، مولانا فضل الرحمٰن پوری کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے