English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کچھ گروپس ہڑتال کی آڑ میں 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں، وزیر توانائی

اسلام آباد: وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پمپس مالکان کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، ہڑتالی کی آڑ میں چند گروپس 9 روپے کا اضافہ چاہتے ہیں۔

 وفاقی توانائی حماد اظہر نے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے، آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا، لیکن اس طرح عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں، چند کمپنیوں کو نوازنے کے لئے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا، صرف جائز مطالبات مانیں گے، ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کی مشکلات کا بھی احساس ہے، مگر پمپ مالکان بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے