English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ بزنس فورم کے چیئرمین حفیظ خان بھی ان کے ہمراہ تھے،

دوران ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات ،معاشی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہماری حکومت، معاشی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، بیرونی سرمایہ کاروں کو، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ای ویزہ سمیت کئی اہم سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی کمپنیاں ان مراعات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں، ملاقات میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی  کیلئے ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید کی خدمات کو سراہا۔طاہر جاوید نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،انہیں، پاکستان اور امریکہ کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا یقین دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے