چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی خالص الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی برآمدات میں رواں سال جنوری اور اکتوبر کے درمیان 1140.7فیصد اضافہ ہوا ہے۔میٹرو پولیٹن شہرکے کسٹمز نے کہا ہے کہ اکتوبر میں شہر کی درآمدات اور برآمدات 356.91 ارب یوآن (55.85 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.1 فیصد زیادہ ہے، جبکہ شنگھائی نے متواتر 17 مہینوں تک غیر ملکی تجارت میں اضافے کو برقرار رکھا ہواہے۔اس شہر نے جنوری اور اکتوبر کے درمیان درآمدات اور برآمدات کا 32 کھرب 80 ارب یوآن مجموعی حجم حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 15.8 فیصد زیادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی کی یورپی یونین اور جنوب مشرقی ایشائی ملکوں کی تنظیم کو درآمدات اور برآمدات 654.2 ارب یوآن اور 437.39 ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 18.8 فیصد اور 11.2 فیصد زیادہ ہیں۔اس شہر کی بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ملکوں کو درآمدات اور برآمدات مجموعی طور پر 732.94 ارب یوآن رہیں جو کہ جنوری اور اکتوبر کے درمیان گزشتہ سال کی نسبت 16.1 فیصد زیادہ ہیں۔اس عرصہ کے دوران شنگھائی کے کنٹینرز اور کنٹینر جہازوں کی برآمدات میں بالترتیب 450.7 فیصد اور 367.6 فیصد اضافہ ہوا۔

