English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ادارے ملک کی ملکیت ہیں کسی کی جاگیر نہیں ‘عظمی بخاری

القمر

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تمام ادارے ملک کی ملکیت ہیں کسی کی جاگیر نہیں، عمران خان اور ثاقب نثار جیسے مہروں کو اداروں کا نام مت دیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدارصاحب آپ کا فہم
فراست اور سوچنے سمجھنے سے کوئی تعلق نہیں، بزدار صاحب آپ کا تعلق صرف کھانے اور کھلانے سے ہے جو آپ خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں۔ بزدار صاحب آپ نے اداروں کا نام فرنٹ مین،شوگر مافیا اور پیٹرول مافیا رکھا ہے؟، ان سب مافیا کا سرغنہ صرف عمران نیازی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کی بدنامی کا باعث بنے عمران نیازی ،اداروں کے پیچھے چھپے عمران نیازی ،اداروں پر تنقید ہم نہیں عمرانی ٹولہ دھڑلے سے کرتا ہے۔نوازشریف سے زیادہ کسی حکمران نے اداروں کو مضبوط نہیں کیا،نوازشریف نے فوج کو ایٹم بم،جے ایف تھنڈر طیارے اور رن وے کےلئے موٹرویز دیں،نوازشریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلی اور بحال بھی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے