English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اوگرا کا دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ، ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کردی گئی ہے،  ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021کیلئے ہے۔

ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 57 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے،نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے