English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل7، جی ایم کمرشل عمران احمد خان مستعفی ہوگئے

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 7سے قبل اہم آفیشل مستعفی ہوگئے پی سی بی کے جی ایم کمرشل عمران احمد خان ڈرافٹ تک ہی مزید ذمہ داریاں نبھائیں گے۔چند روز قبل ہی لیگ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا عہدہ عثمان واہلہ کو سونپا گیا ہے، عمران اس پوزیشن کا خود کو حقدار سمجھتے تھے۔ان کے اب ایک فرنچائز اونر کی شارجہ میں لیگ سے منسلک ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران احمد خان ابتدا سے ہی پی ایس ایل کی آرگنائزنگ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں، کھلاڑیوں سے رابطے، فرنچائزز کی مشکلات کے حل تلاش کرنے سمیت تمام امور وہی دیکھتے رہے۔ حال ہی میں ٹائٹل اسپانسر شپ ڈیل میں بھی ان کا اہم کردار تھا، تمام ٹیم اونرز انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پس منظر میں رہ کر بیشتر اہم کام کرنے کے باوجود انھیں وہ مقام نہیں مل سکا جس کے مستحق تھے، ساتویں ایڈیشن سے قبل عمران کو پوری امید تھی کہ پی ایس ایل کا ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بنا دیا جائے گا مگر یہ عہدہ عثمان واہلہ کوسونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران احمد خان اس سے خاصے مایوس ہوئے اور دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا، اب انھوں نے باقاعدہ طور پر استعفی دے دیا اور ساتھیوں کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر چکے ہیں، وہ ڈرافٹ تک خدمات انجام دیں گے۔ چھٹیاں مکمل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر بورڈ کو الوداع کہہ دیں گے، ان کا جانا فرنچائزز کیلیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے