بچوں کی ’اژدھے پر جھولا جھولنے‘ کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

انڈونیشیا میں بچوں کی اژدھے سے کھیلنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو انڈونیشیا کی ہے جہاں بچوں کو ایک اژدھا نظر آیا لیکن انہوں نے اس سے ڈرنے کی بجائے اسے کھیل بنالیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بچے اژدھے کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور تینوں کبھی اس کے اوپر چڑھتے تو کبھی اس پر بیٹھ کر اس پر پھسل رہے ہیں۔

ویڈیو میں بچوں کے گھر والوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں جو بچوں کی ویڈیو بنا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں