ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کوئٹہ: آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں نیلم، روالاکوٹ، باغ، نتھیا گلی، گلیات، ہنزہ، گلگت بلتستان، چترال اور مالم جبہ میں شدیدبرفباری جبکہ وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ،بعض پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، لوگو ں نے گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کا استعما ل شروع کردیا، بعض علاقوں میں لوگوں نے لکڑیاں جلاکرٹولیوں کی شکل میں سردی کی ٹھنڈ کا مقابلہ کیا۔

 گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنابھی کرنا پڑا ،دوسری جانب طویل خشک سالی کے بعد بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے حالیہ بارش گندم کی فصل کےلئے انتہائی مفید قراردیدیا۔

آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں شدیدبرفباری جبکہ وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں