English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 میڈیا والے دین کی بات نہیں کرتے، ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے: پرویزخٹک

 

 اسلام آباد:وزیر دفاع پرویزخٹک نے سانحہ سیالکوٹ کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بات کا ذمہ دار حکومت کو نہ بنائیں، ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میڈیا والے اپنی سوچ کیوں نہیں بدلتے؟ ٹی وی پر اینکرز آئیں اور لوگوں کو  اور بچوں کو سمجھائیں نہ کہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرائیں، میڈیا والے نہ دین کی بات کرتے ہیں نہ تعلیم کی اور نہ صحت کی، ان کا کام صرف پیسے کمانا ہوتا ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے، دین کے معاملے میں لوگ جذباتی ہو جاتے ہیں، ہر کوئی اپنی سوچ رکھتا ہے، وہاں لوگ اکٹھے ہوئے اوراسلام کا نعرہ لگا اورجذبات میں آگئے، سیالکوٹ میں بچے بھی جوش میں آگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے